کھیل

ہم گاؤں سے آئے ہوئے لوگ ہیں سادہ زندگی گزارنا چاہتا ہوں، شاداب خان

ایچ بی ایل پی ایس ایل( پاکستان سپر لیگ) سیزن 8 کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ وہ سادہ زندگی گزارنا پسند کرتے ہیں۔

حال ہی میں نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو کے دوران شاداب خان نے کیرئیر سمیت اپنی طرز زندگی پر بھی بات کی اور بتایا کہ ’میرا ماننا ہے کہ اللہ پاک انسان کو لے کر بھی آزماتا ہے اور دے کر بھی آزماتا ہے، جب اللہ نے ہمیں عزت دی ہے تو یقیناً ہم سے سوال ہوگا کہ ہم نے اس عزت اور شہرت کا استعمال کیسے کیا‘؟

انہوں نےکہا کہ’ہمیں اس چیز کا ڈر ہوتا ہے لہٰذا کوشش کرتے ہیں جیسے ہم پہلے تھے ویسے ہی رہیں، ہم گاؤں سے آئے ہوئے لوگ ہیں، ہم نے شروع سے ہی سادہ زندگی گزاری ہے اور آج بھی ہماری فیملی وہی سادگی سے زندگی گزاررہی ہے‘۔

شاداب خان کا کہنا تھا کہ ’میں آج بھی سادہ زندگی گزارنا چاہتا ہوں، آج بھی جب میں گھر جاؤں میں پہلے کی طرح ہی زمین پر سوتا ہوں، میری کوشش ہوتی ہے کہ میں آج بھی ویسا ہی رہوں کیوں کہ میں سادہ زندگی گزارنے میں ہی سکون محسوس کرتا ہوں‘۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button