تازہ ترین

سیکرٹری پلاننگ کی عدم شرکت پر قائمہ کمیٹی کااجلاس منسوخ

سیکرٹری پلاننگ کی عدم شرکت پر قائمہ کمیٹی کااجلاس احتجاجاً منسوخ کر دیاگیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق خالدحسین مگسی کی زیرصدارت قائمہ کمیٹی منصوبہ بندی کا اجلاس ہوا،سیکرٹری پلاننگ کی اجلاس میں عدم شرکت پر اراکین نے اظہار برہمی کیا،اراکین کمیٹی نے کہاکہ اگرسیکرٹری نہیں آتے تو میٹنگ بھی نہیں ہو گی۔

رکن کمیٹی نے کہا پہلی مرتبہ دیکھا ممبران کمیٹی موجود ہیں، سیکرٹری کاانتظار ہو رہاہے ،حکام وزارت منصوبہ بندی نے کہاکہ سیکرٹری صاحب 20 سے 25 منٹ میں آ جائیں گے،جنید انور چودھری نے کہاکہ کیا ہم سیکرٹری پلاننگ کے ملازم ہیں ۔

اراکین نے کہاکہ سیکرٹری نہیں آیا، ملازم چیئرمین کے دربار میں حاضری کیلئے صبح سے بیٹھے ہیں ،سیکرٹری پلاننگ ظفر علی کی عدم شرکت پر کمیٹی کااجلاس احتجاجاً منسوخ کردیاگیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button