دلچسپ و حیرت انگیز
بھارت؛ 55 سالہ خاتون کے پتے سے 1200 سے زیادہ چھوٹی پتھریاں نکالی گئیں

بھارت میں ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کے بعد خاتون کے پِتے سے 1200 سے زائد پتھر نکال دیے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چنئی میں مغربی بنگال کی ایک 55 سالہ خاتون کے پتے سے 1200 سے زیادہ چھوٹی پتھریاں نکالی گئیں۔
رپورٹس میں بتایا گیاہے کہ خاتون پیٹ پھولنے اور بدہضمی کی شکایت کے ساتھ چنئی کے اسپتال گئی جہاں اسکین سے پتہ چلا کہ اس کے پتے میں پتھریاں موجود ہیں۔
تاہم ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے فوری طور پر خاتون کا آپریشن کرکے پتھر نکالنے کا فیصلہ کیا، ڈاکٹروں کے مطابق 1240 پتھروں کا سائز 2 ملی میٹر سے بڑا تھا۔
آپریشن کرنے والی ٹیم کے ایک ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ میں نے اپنے 20 سالہ کیریئر میں کسی کے جسم میں اتنی زیادہ پتھریاں کبھی نہیں دیکھیں۔