سیاست
، پولیس پر کیسے اعتماد کریں، انہیں کیسے گرفتار ہونے دیں،یاسمین راشد

تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کی سکیورٹی رسک پر ہے، پولیس پر کیسے اعتماد کریں، انہیں کیسے گرفتار ہونے دیں۔
سابق صوبائی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کی صدر یاسمین راشد کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے مظاہرے ہمیشہ پرامن رہے، جیل بھرو تحریک بھی پرامن احتجاج ہے۔ پوری قوم کو علم ہے جب تک سیاسی استحکام نہیں آئے گا ملک میں معاشی استحکام نہیں آ سکتا۔
انہوں نے کہا کہ حکمران عوام پر روزانہ کی بنیاد پر مہنگائی کا ایک نیا بم گراتے ہیں، پٹرول 300روپے لٹر ہونے والا ہے، مریم بی بی کہتی ہیں وہ بڑی مقبول لیڈر ہیں اگر ایسا ہے تو الیکشن لڑنے سے ڈرنے کی کیا ضرورت ہے۔