سیاست
جیل بھرو تحریک :22 فروری کو گرفتاری دینے کے لیے تیار ہوں،شیخرشید

پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 22 فروری کو گرفتاری دینے کے لیے تیار ہوں۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے اسلام آباد کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی جیل بھرو تحریک کل سے شروع ہو رہی ہے اور 22 فروری کو ہی میں بھی گرفتاری دینے کیلیے تیار ہوں۔