پاکستان

کے الیکٹرک نے نیپرا میں بجلی مہنگی اور سستی کرنے کی درخواست دائر کردی

اسلام آباد:کے الیکٹرک نے نیپرا میں بجلی مہنگی اور سستی کرنے کی درخواست دائر کردی ہے،

کے الیکٹرک نے جنوری کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2.69 روپے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے جس سے صارفین پر 2 ارب 77 کروڑ کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

اسی کے ساتھ کے الیکٹرک نے ایک اور درخواست جمع کرائی ہے جس میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

کے الیکٹرک کی درخواست میں کہا گیا ہےکہ اکتوبر تا دسمبر سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 7 روپے 36 پیسے فی یونٹ بجلی سستی کی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button