قتل کی سازش، شیخ رشید کیخلاف فرد جرم عائد کرنے کیلئے 2 مارچ کی تاریخ مقرر

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کیخلاف فرد جرم عائد کرنے کیلئے 2 مارچ کی تاریخ مقررکر دی۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کے الزام کے کیس میں شیخ رشید عدالت میں پیش ہوگئے، جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر کی عدالت میں شیخ رشید کے خلاف سماعت ہوئی،اسلام آباد پولیس نے شیخ رشید کے خلاف چالان پیش کردیا،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے شیخ رشید کیخلاف فرد جرم عائد کرنے کیلئے 2 مارچ کی تاریخ مقررکردی۔
شیخ رشید نے استدعا کرتے ہوئے کہاکہ ایک کانفرنس میں شریک ہونا ہے،15 مارچ کی تاریخ دے دیں ،عدالت نے کہاہائیکورٹ کے آرڈرز ہیں ، چالان آگیا ہے، لمبی تاریخ نہیں دے سکتے ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ ٹرائل شروع ہو جائے تو پھر دیکھ لیں گے ۔
عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ کے آرڈر ہیں، چالان آگیا ہے، لمبی تاریخ نہیں دے سکتے، ٹرائل شروع ہو جائے تو پھر دیکھ لیں گے۔