پاکستان

نیب کی جانب سے مونس الٰہی کو طلبی کا نوٹس جاری

نیب کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی کی طلبی کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔

نیب لاہور نے مونس الٰہی کو 20 فروری دن 11 بجے طلبی کا نوٹس بھجوا یا ہے۔نیب لاہور کی جانب سے مونس الہٰی کو سابق وزیراعلیٰ کے سیکرٹری محمد خان بھٹی کیس میں طلب کیا گیا ہے۔

نیب لاہور کی جانب سے مونس الہی کو سابق وزیراعلی کے سیکرٹری محمد خان بھٹی کیس میں طلب کیا گیا ہے،ذرائع کا کہنا تھا کہ مواصلات و تعمیرات میں تبادلوں اور ٹھیکوں میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، ہائی ویز ڈویژن کے ٹینڈرز میں بھی کک بیک حاصل کیے جاتے رہے، مونس الہی سے کیس سے متعلق تفتیش کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button