بین الاقوامی
روسی صدر کے ساتھ سمجھوتا نہیں ہوسکتا، ان پر اعتماد نہیں:یوکرینی صدر
برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئےگفتگو
یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ روسی صدر کے ساتھ سمجھوتا نہیں ہوسکتا، ان پر اعتماد نہیں۔
یوکرین کے صدرکا کہنا ہے کہ روس صرف ہتھیاروں کی زبان سمجھتا ہے۔
یوکرینی صدر نےمزید کہا کہ امید ہے بیلاروس اس جنگ میں شامل نہیں ہوگا، اگر شامل ہوا تو اس کے خلاف بھی لڑیں گے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مغربی ہتھیاروں کی مدد سے امن ممکن بنایا جا سکتا ہے۔
ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ کوئی بھی علاقائی سمجھوتہ ہمیں بطور ریاست کمزور کر دے گا۔