سیاست
عمران خان کی گرفتاری کا معاملہ،مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی میں اختلاف

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کا معاملہ مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی میں اختلاف بن کر سامنے آگیا ہے۔
عمران خان کی عبوری ضمانت مسترد ہونے پر شاہد خاقان عباسی نے عمران خان کی گرفتاری کی سخت مخالفت کی جبکہ مریم نواز عمران خان کی فوری گرفتاری کی حامی ہیں۔
شاہد خاقان عباسی کے مطابق عمران خان کی گرفتاری سیاسی انتقام کہلائے گی تاہم شاہد خاقان عباسی نے اپنا مشورہ وزیراعظم سمیت پارٹی قیادت تک پہنچا دیا ہے۔
دوسری جانب مریم نواز نے اپنی رائے پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو فی الفور گرفتار ہونا چاہیئے، ایک بار عمران خان گرفتار ہو گیا تو اس کا سحر ٹوٹ جائے گا۔