تازہ ترین
سکھر:مہنگائی کے خلاف شہریوں کا احتجاج شروع

سکھر میں مہنگائی سے پریشان شہری سڑکوں پر نکل آئے، حکومت سے قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
منی بجٹ کے بعد پٹرول سمیت اشیائے خورونوش کی قیمتیں بڑھنے پر سکھر میں شہریوں نے احتجاج شروع کر دیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ اشیائے خورونوش کی قیمتیں پہلے ہی قوت خرید سے باہر ہیں، پٹرول مہنگا ہونے سے اشیا کی قیمتیں مزید بڑھ جائیں گی۔ حکومت کی ناقص پالیسیوں سے پہلے ہی غریب خود کشیوں پر مجبور ہیں۔