کچن

سٹرابری آئس کریم

اشیاء:
ان فلیورڈ جیلاٹین ایک ٹی سپون
چینی 1کپ
تازہ سٹرابریاں ایک کوارٹ
لیمن جوس دو ٹیبل سپون
پانی دو کپ
ترکیب:
ایک پیالے میں جیلاٹین پر لیمن جوس چھڑ کیں۔سوس پین میں چینی اور پانی ملا دیں۔ دھیمی آنچ پر پکائیں یہاں تک کہ چینی گھل جائے اور آمیزہ کھو لنے لگے۔ اس میں لیمن جوس سے نرم کیا ہوا جیلا ٹین ملا دیں۔ سٹرا بریاں دھو کر ان کی ٹوپیاں اتار دیں۔ سٹرا بری کو گرائنڈر یا فوڈ پروسیسر میں پیوری(puree) کر یں۔ اور ان کو سیرپ کے مکسچر میں ملا دیں۔ کمرے کے درجہ حرارت پر ٹھنڈا کر یں۔آئس کریم کنستر میں ڈال کر آئس کریم میکر میں ٹھنڈا کر یں۔تیار شدہ آمیزہ کو 9انچ مربع سوس پین میں انڈیل دیں۔ کپڑے یا پلاسٹک سے ڈھک دیں۔ فریزر میں رکھ کر جما ئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button