سعودی عرب:(فوڈ پروڈکٹس) پر مینڈک کے ”لوگو“کا رازفاش

سعودی عرب میں کھانے پینے کی اشیاء (فوڈ پروڈکٹس) پر مینڈک کے ”لوگو“ نے بہت سے افرد کواس تشویش میں مبتلا کررکھا تھا کہ آیا وہ جو کچھ کھا رہے ہیں وہ حلال ہے یا نہیں۔
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے قیاس آرائیوں کے بعد واضح کیا ہے کہ کچھ مصنوعات پرمینڈک کے ’لوگو‘ سے یہ پتہ چلتا ہے کہ متعلقہ پروڈکشن ایسوسی ایشن ماحولیات سے متعلق ہیں اور بین الاقوامی معیارات اور اصولوں پرعمل کرتی ہیں۔
اس حوالے سے فوڈ اتھارٹی نے مزید بتایا کہ مینڈک کا ’لوگو‘ یہ واضح کرتا ہے کہ مینوفیکچرر کو سخت سرٹیفیکیشنز اور معیارات کے مطابق جانچ پڑتال سے گزارا گیا ہے۔ اس لوگو کا ان پروڈکٹ کے اجزاء سے کوئی لین دین نہیں ہے۔
مینڈک کا ”لوگو“ امریکا، کینیڈا سمیت کئی یورپی ممالک میں چاکلیٹ، کافی، چائے اور پھلوں کی کچھ مصنوعات پر بھی پایا جاتا ہے جس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ ان پروڈکٹس میں ماحول دوست فارمولوں کااستعمال کیا گیا ہے۔