تازہ ترینشوبز

بھارتی اداکار جاوید خان انتقال کر گئے

بالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم ’لگان‘ سے شہرت حاصل کرنے والے بھارتی اداکار جاوید خان امروہی منگل کے روز ممبئی کے اسپتال میں انتقال کرگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاوید خان امروہی گزشتہ ایک برس سے علیل تھے،ذرائع کے مطابق جاوید خان کو سانس لینے میں شدید مشکلات پیش آرہی تھی جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ان کے پھیپھڑے خراب تھے جو کہ ان کی موت کی وجہ بنی۔
جاوید خان امروہی کی معروف فلموں میں انداز اپنا اپنا، ہم ہیں راہی پیار کے، چک دے انڈیا اور لگان سمیت دیگر شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button