کینوکے حیرت انگیز فوائد

کینو کو قدرت نے نہ صرف لذیذ ذائقے سے بھر دیا ہے بلکہ یہ پھل اپنے اندر ان گنت غذائی اجزاء سے مالا مال ہونے کے باعث بے شمار بیماریوں کے علاج کے لئے بھی استعمال ہوتا ہے۔یہ غذائی اجزاء سے بھرپور ہے۔اس پھل میں وٹامن اے،وٹامن سی،وٹامن بی،6 وٹامن،9 پوٹاشیم،پروٹین،معدنی نمک،کاربوہائیڈریٹس،فائبر تھایممین،فاسفورس اور فولیٹ وغیرہ بکثرت پائے جاتے ہیں۔فرانس میں کینو بچوں کو ہاضمے کیلئے اور ہچکیاں روکنے کیلئے جبکہ چین میں یہ متلی اور ہاضمے کیلئے تواتر سے استعمال کیا جاتا ہے۔انتہائی کم کیلوریز کے باعث یہ وزن کرنے میں بھی انتہائی سود مند واقع ہوا ہے۔
خون کے خلیات کی افزائش
اس کا لگاتار استعمال نہ صرف خون کی گردش بڑھاتا ہے بلکہ سرخ خلیات کی پیداوار میں مدد فراہم کرکے نیا خون بناتا ہے۔
اس میں موجود فولیٹ اور وٹامن بی خون کی گردش میں تیزی اور نئے خون کی پیداوار میں مدد فراہم کرتا ہے۔کولیسٹرول میں کمی:ایک حالیہ فرانسیسی سٹڈی کے مطابق چونکہ اس میں پوٹاشیم کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جس کے باعث یہ جسم میں سوڈیم کے اثرات کو کم کرتا ہے۔جس کی وجہ سے بلڈ پریشر کی سطح بڑھنے نہیں پاتی اور کولیسٹرول بھی اعتدال میں رہتا ہے۔معالجین اس بات پر متفق ہیں کہ اس کا باقاعدہ استعمال اچھے کولیسٹرول کو بڑھاتا ہے جبکہ برے کولیسٹرول کو بتدریج کم کرتا ہے۔
خون کے خلیات کی افزائش
کینو یا اُس کا جوس انسانی جسم میں موجود سرخ خلیات (ریڈ سیلز) کی پیداوار میں اضافہ کرتا ہے جس کی وجہ سے جسم میں نیا خون پیدا ہوتا ہے۔
کینسر سے بچاؤ
اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس،خلیات اور ڈی این اے کو ٹوٹ پھوٹ سے بچاتے ہیں جو کینسر کی وجہ بنتے ہیں۔جدید تحقیق کے مطابق کینو کا لگاتار استعمال آنتوں کے کینسر میں بہت مفید پایا گیا۔
نظام انہضام کی حفاظت
اس میں معدنی نمک کی معقول مقدار پائی جاتی ہے جس کے سبب معدے کی تیزابیت اور سینے کی جلن کے لئے بہت مفید ثابت ہوا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ اگر معدہ کمزور ہو یا بد ہضمی لاحق ہو تو ناشتے میں کینو کا استعمال بہتر نتائج کا حامل واقع ہوا ہے۔کینو معدے کے بہت سارے امراض میں بہت سود مند ثابت ہوا ہے۔بالخصوص اس کا استعمال قبض نہیں ہونے دیتا۔جبکہ اس کا جوس بھوک بڑھاتا ہے۔
بلڈ پریشر کے لیے مفید
ماہرین کے مطابق وٹامن سی خون کو پتلا کرتا ہے جس سے روانی بحال ہوتی ہے اور اس کی وجہ سے بلڈپریشر کی کمی یا زیادتی کا مرض بھی ختم ہوتا ہے۔
جلد اور بالوں کے لیے مفید
وٹامن سی کی مناسب مقدار جسم کے دفاعی نظام کو ہی مضبوط نہیں کرتی بلکہ خاص پروٹین کی مقدار کو مستحکم رکھنے میں بھی مدد دیتی ہے جو بالوں اور جلد کے لیے بہت ضروری ہے۔
کینو وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے جبکہ اس میں وٹامن اے بھی پایا جاتا ہے جو بالوں کی نمی برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
مدافعتی نظام کی مضبوطی
ماہرین کے مطابق وٹامن سی انسان کے مدافعتی نظام کو مضبوط اور بہتر بناتا ہے، چونکہ کینو میں یہ وٹامن وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں اس لیے ایک گلاس جوس یا ایک کینو روزانہ کھانا ضروری ہے۔