پاکستانکھیل

بیگم بولے 11 نمبر پر کھیلو تو OK کہنا: فخر کا شان کو مشورہ

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) 8 کی فرنچائز لاہور قلندرز کے بیٹر فخر زمان نے شان مسعود کو کامیاب شوہر بننے کیلئے بیگم کے ہر حکم پر سرجھکانے کا مشورہ دے دیا۔گزشتہ روز لاہور قلندرز کے فخر زمان اور ملتان سلطانز کے شان نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئے جس دوران میزبان شہزاد اقبال نے شادی کا کئی سالہ تجربہ رکھنےوالے فخر سے شان مسعود کو کامیاب شوہر بننے کیلئے مشورہ طلب کیا۔اس پر فخر کا کہنا تھا کہ ’ شان بھائی بیگم جو بھی حکم دے اسے کھلے دل سے قبول کریں آپ ہمیشہ خوش رہوگے ۔اس پر شان نے پوچھا کہ بیگم جس نمبر پر بولے کھیلوں؟ تو فخر کا کہنا تھا کہ اگر بیگم 10 نمبر یا پھر 11 نمبر پر بھی کھیلنے کا کہے تو آپ نے اوکے کہنا ہے، بیگم کا کردار کپتان سا ہے وہ جہاں بولیں آپ نے وہی کھیلنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button