بھارت میں محکمہ ٹیکس کے بی بی سی کے دفتر پر چھاپے شروع

بھارت میں سچائی بتانے پر مودی سرکار نے برطانوی نشریاتی ادارے کے خلاف کاروائیاں شروع کر دیں، بھارت میں محکمہ ٹیکس نے بی بی سی کے دفاتر پر چھاپے مارنا شروع کر دئیے۔
(اے ایف پی) نے ایک ملازم کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ’دفتر میں انکم ٹیکس نے چھاپا مارا ہے، وہ سب فون ضبط کر رہے ہیں۔‘
جائے وقوعہ پر موجود اے ایف پی کے ایک صحافی نے دیکھا کہ پولیس بی بی سی کے دفتر میں موجود تھی تاکہ لوگوں کو اندر داخل ہونے یا باہر نکلنے سے روکا جا سکے۔
انکم ٹیکس کے 15 اہلکاروں نے دہلی اور ممبئی میں بی بی سی کے دفاتر میں کارروائی کی، تلاشی بین الاقوامی ٹیکسیشن اور ٹرانسفر پرائسنگ میں بے ضابطگیوں کے الزامات پر کی گئی ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کیہ چھاپے کے دوران بی بی سی کے ملازمین کے موبائل فون ضبط کر لیے گئے اور انہیں گھر جانے کو بھی کہا گیا۔
#BREAKING India tax department raids BBC Delhi office: journalist pic.twitter.com/2eU8oDljYQ
— AFP News Agency (@AFP) February 14, 2023
نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ سیریز کا مقصد مودی کا ہندو انتہاء پسند تنظیم راشٹریہ سوائم سیوک سنگ سے تعلق، بھارتیہ جنتا پارٹی میں ابھرنے کا جائزہ لینا ہے۔ مودی کا مقبوضہ جموں و کشمیر پر شب خون مارنا، آرٹیکل 370 کا خاتمہ، شہریت قانون کی جانچ ہے۔ لیکن بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے بی بی سی کو نشانے پر رکھ لیا ہے۔