سیاست
(این ایف سی) کو اس کا حصہ ادا نہ کیا تو صوبائی اسمبلی تحلیل کردی جائے گی،وزیر خزانہ بلوچستان

بلوچستان کے وزیر خزانہ زمرک خان پیرلزئی نے وفاقی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وفاقی حکومت نے نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ کے تحت صوبے کو اس کا حصہ ادا نہ کیا تو صوبائی اسمبلی تحلیل کردی جائے گی۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر خزانہ نے ان خیالات کا اظہار حکومت اور اپوزیشن دونوں اطراف کے قانون سازوں کی اس شکایت کے بعد کیا کہ اسلام آباد این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبے کا حصہ ادا نہیں کر رہا ہے۔
صوبائی وزیر خزانہ نے ہاؤس کو بتایا کہ انہوں نے اسلام آباد کا دورہ کیا اور وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار اور دیگر حکام سے ملاقات کی۔
انہوں نے بتایا کہ انہوں نے وفاقی وزیر خزانہ سے کہا کہ اگر بلوچستان کو اس کا حصہ ادا نہ کیا گیا تو وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو صوبائی اسمبلی تحلیل کر دیں گے۔