سیاحت
پی ٹی آئی کے اہم رہنما عثمان ڈار گرفتاری سے محفوظ ،حفاظتی ضمانت منظور

تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی اینٹی کرپشن مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور کر لی گئی۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق عدالت نے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گوجروانوالہ کو گرفتاری سے روک دیا، دریں اثنا عدالت نے عثمان ڈار کے بھائی عمر فاروق ڈار کی ضمانت بھی 17 فروری تک منظور کر لی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ پولیس، ایف آئی اے اور دیگر اداروں کے ذریعے انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور نگران حکومت کی جانب سے بے بنیاد مقدمات بنائے جا رہے ہیں۔