دہی جلد کو تروتازہ اور شاداب رکھے

خوبصورت اور دلکش جلد کےلئےدہی بہت اہم ہے،جس میں موجودوٹامن بی 2 ہماری جلد کی حفاظت کرتا ہے۔ لہذا دہی کو کھانے کے علاوہ ہم اسے چہرے پر بھی لگا سکتے ہیں۔ ہم دہی میں ہلدی کا پاوڈر مکس کر کے لگا سکتے ہیں ۔ جس سے چہرے کی تروتازگی برقراررہتی ہے۔
دہی کے اندر قدرتی حسن کو برقرار رکھنے کی کئی خصوصیات ہیں۔اس میں موجود لیکٹک ایسڈ جلد کو بلیچ کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔یہ چہرے اور سر کی جلد کو صحت مند رکھنے میں مدد دیتا ہے،کیل مہاسوں اور داغ دھبوں سے متاثرہ جلد کے لئے دہی ایک اچھا ٹانک ہے۔یہ کلینزر کا کام بھی کرتا ہے اور جلد کو نکھرا نکھرا بنا دیتا ہے۔
کیل مہاسوں سے چھٹکارا
چہرے کو کیل مہاسوں اور داغ دھبوں سے محفوظ کرنے کے لئے دو چمچ دہی میں ایک چوتھائی چمچ ہلدی ملا کر پندرہ سے بیس منٹ کے لئے چہرے پر لگانا مفید ہے۔
جھریوں کا خاتمہ
دو چمچ دہی میں آدھا چمچ کینو کا رس شامل کرکے چہرے پر دس منٹ کے لئے لگائیں،پھر نیم گرم پانی سے چہرہ دھو لیں۔
جھریوں کو ختم کرنے کے لئے دو چمچ دہی میں ایک چمچ جئی کو ملا کر پیسٹ بنائیں اور چہرے پر لگا کر ہلکے ہاتھ سے مساج کریں پھر پندرہ منٹ کے لئے چہرے پر لگا رہنے دیں اور ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔
چکنی جلد کا ماسک
دہی میں ایک انڈے کی سفیدی اور چند قطرے لیموں کا رس شامل کرکے چہرے پر لگائیں اور خشک ہونے پر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔چکنی جلد والوں کے لئے یہ ایک مفید ماسک ہے۔
چمک دار اور ریشمی بال
چمک دار اور سلکی بالوں کا بہترین ذریعہ گھر میں موجود ہی ہے۔دہی میں لیموں کا رس ملا کر بالوں پر لگانے سے بال چمک دار ریشمی اور مضبوط ہوتے ہیں۔بالوں کو خوبصورت اور ریشم جیسا بنانے کے لئے قدرتی کنڈیشنر گھر پر تیار کیا جا سکتا ہے۔اس کے لئے چار چمچ دہی میں دو چمچ ایلو ویرا جیل اور دو چمچ کھوپرے کا تیل ملا کر بالوں پر لگائیں اور دو گھنٹے بعد کسی اچھے شیمپو سے سر دھو لیں۔
نرم و ملائم جلد
جلد کو نرم و ملائم بنانے کے لئے چار بڑے چمچ دہی میں ایک چھوٹا چمچ کوکو پاؤڈر اور ایک چھوٹا چمچ شہد شامل کریں۔اب اس ماسک کو چہرے پر بیس منٹ کے لئے لگا لیں۔پھر نیم گرم پانی سے چہرہ دھو لیں۔
دہی میں مسور کی دال کا پاؤڈر اور نارنجی کے چھلکوں کا مکسچر ہم وزن ملا کر لگایا جا سکتا ہے۔اسے پندرہ منٹ کے لئے لگا رہنے دیں۔اگر جلد زیادہ خشک ہو تو تھوڑا شہد بھی شامل کر لیں۔جلد نرم ہونے کے ساتھ ساتھ چمک دار بھی ہو جائے گی۔دہی سے ایک اچھا اسکرب تیار کیا جا سکتا ہے۔دہی میں موجود اسکربنگ خصوصیات کی وجہ سے اس کا مساج کرنے سے جلد کے مردہ خلیات صاف ہو جاتے ہیں۔
دہی میں چاول کا پاؤڈر ملا کر گاڑھا سا پیسٹ بنا لیں۔اس سے چہرے پر گولائی میں مساج کریں۔تھوڑی دیر مساج کرنے کے بعد ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔چاول کی جگہ جو کا آٹا بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔
دہی اور شہد
جلد کو نرم وملائم بنانے کے لیے چار بڑے چمچ دہی میں ایک چھوٹا چمچ کوکو پاؤڈر اور ایک چھوٹا چمچ شہد شامل کریں . اب اس ماسک کو بیس منٹ کے لیے چہرے پر لگائیں پھر ہلکے گرم پانی سے چہرہ دھو لیں .