ایلو ویرا کے جادوئی اور حیران کن فوائد

ایلو ویرا اور عرق گلاب سے تیارکردہ فیس پیک جلد کی تمام اقسام جیسا کہ جلد کا خشک ہونا، چکنی اور حساس جلد کے لیے بہت مفید ہے۔ پیک کو بنانے کا بہت ہی آسان طریقہ ہے۔
یہ ایک سن بلاک کا بھی کام کرتی ہے، دھوپ میں نکلنے سے پہلے اسے چہرے پر لگانے سے چہرہ کالا نہیں ہوتا۔ دھوپ میں جانے سے پیلے ایلو ویرا کا استعمال کرنا چہرے کو سن برن سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
ایلو ویرا کا جیل یا گودے کا استعمال چہرے کے دانوں اور کیل مہاسوں کے لیے بھی انتہائی مفید ہے۔ یہ جلد کے داغ دھبوں کو دور کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔
کوار گندل یا ایلویرا کا گودا آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کو دور کرنے اور آنکھوں کی خوبصورتی کو نمایاں کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
ایلو ویرا کے جیل چہرے پر پڑنے والے کیل مہاسوں کو کا مکمل خاتمہ کرتا ہے اگر اس کا استعمال ملتانی مٹی ،لیمو یا عرق گلاب کے ساتھ کیا جائے تو ان مسائل کے ساتھ چہرے کے دوسرے مسائل سے بھی چھٹارا حاصل ہو جائے گا۔
بالوں کا جھڑنا بہت لوگوں میں بہت عام ہے ایلو ویرا میں لیموں کا رس ملا کے لگانے سے بالوں کا جھڑنا کافی حد تک کم ہو جائے گا۔
ایلو ویرا میں ایک انڈا ملا کر لگانے سے یہ بالوں میں ہئیر کنڈیشنر کا کام کرے گا۔
ایلو ویرا جیل عام طور پر جلد کی تمام بیماریوں کے لیے موزوں ہے لیکن یہ خاص طور پر خشک جلد کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔
اس کا باقاعدہ استعمال جلد کو نمی بخشتا ہے اور اس کا سوکھا پن دور کرتا ہے۔
ایلو ویرا جیل پلکوں کے بالوں کو گھنا کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو نرم اور چمکدار بناتی ہے، یہ ان کی لمبائی میں بھی اضافہ کرتی ہے۔
ایلو ویرا جیل کا ایک چھوٹا چمچ، تھوڑا سا ارنڈی کا تیل اور وٹامن ای کے دو کیپسول اچھی طرح مکس کر کے رکھ لیں، اس مرکب کو دو ہفتوں تک روزانہ سونے سے پہلے پلکوں پر لگانے سے لمبائی میں اضافہ ہوتا ہے۔
خشک جلد کو نرم بنانے کے لیے کھیرے کے ٹکڑے کو پیس کر اس میں ایک چمچ سفید شہد اور ایک چمچ ایلو ویرا جیل ملا چہرے پر لگائیں۔ اچھے نتائج کے لیے مطلوبہ پندرہ منٹ کے لیے جلد پر لگائیں اور اس کے بعد پانی سے دھو لیں۔