شوبز

اداکارہ حرا خان اور ماڈل و اداکار ارسلان خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ حرا خان اور ماڈل و اداکار ارسلان خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ ان کی شادی کی تقریبات کی کئی ویڈیو زسوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ حرا خان گزشتہ ایک ہفتے سے اپنے الگ انداز سے اپنے ہونےوالے دولہا کو پرپوز کرنے اور پھر اپنی مہندی پر رقص کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ اداکارہ حرا خان نےاپنے سوشل میڈیا اکاونٹ انسٹاگرام پر اپنی مہندی سمیت کئی مختلف تقاریب کی ویڈیوز بھی شیئر کی ہیں، جس میں انہیں ارسلان خان اور اپنے دوست احباب کے ساتھ رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔مہندی لگائی کے موقع پر حرا خان سبز جبکہ ارسلان خان نے سرمائی رنگ کے جوڑےمیں نظر آئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button