سیاست

اگر عوام ہمیں مسترد کرے گی تو ہم قبول کریں گے، علی محمد خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے اگر آج پیپلز پارٹی کامیاب نہیں ہو رہی تو وہ ختم نہیں ہو گئی اونچ نیچ تو پارٹیوں میں آتی رہتی ہے۔ اگر ہمیں بھی عوام مسترد کرے گی تو ہم قبول کریں گے۔

پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان نے ہم نیوز کے پروگرام “پاکستان ٹونائٹ ود ثمر عباس” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز گل کے شکوے بجا ہوں گے اور ان کی پریس کانفرنس میں دیگر رہنماؤں کو کھڑے رہنا چاہے یا پھر ان کے ہمراہ دیگر رہنماؤں کو میڈیا سے گفتگو نہیں کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سب جماعتوں کو یہ حق ہے کہ وہ اپنا منشور عوام کے درمیان لے کر جائے۔ اگر مسلم لیگ ن عوام کے حق میں بہتر ہے تو انہیں آنا چاہیے۔ ووٹ کو عزت دو کے نعرے کو تو مسلم لیگ ن نے بالکل ہی فارغ کر کے رکھ دیا ہے۔ جس کے متعلق کیپٹن صفدر کا بیان بھی آ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز گل کے ساتھ زیادتیاں ہوئی ہیں اور ہم ان کو سپوٹ کریں گے۔ شہباز گل کو قیادت سے کوئی شکایت نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button