کھیل

لاہور اور کراچی کی ایک دوسرے سے رقابت پرانی ہے، فخر زمان

پاکستان سپر لیگ کی چمپئن لاہور قلندرز کے بیٹر فخر زمان نے کہا ہے کہ لاہور اور کراچی کی ایک دوسرے سے رقابت پرانی ہے، اس میچ کا بہت مزہ آتا ہے، کرائوڈ بہت زیادہ ہوتا ہے،

ایسے میں ہر کسی کی کوشش ہوتی ہے کہ اچھا پرفارم کرے۔لاہور قلندرز کے ٹریننگ کیمپ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ میرا مقصد یہی ہے کہ اس سیزن میں ٹاپ سکورر بننا ہے اور اپنی کارکردگی سے ٹیم کو جتوانا ہے، پی ایس ایل سے قبل کیمپ میں بڑی اچھی تیاری کرنے کا موقع ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیٹ سیشنز کے بعد میچز بھی کھیلے ہیں،

کھلاڑیوں کو ایک دوسرے کو جاننے کا موقع ملا جس کا پی ایس ایل میں فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ میں انجری سے واپس آیا ہوں اس لیے کوشش یہی تھی کہ وکٹ پر زیادہ سے زیادہ کھیلوں، وقت گزاروں تاکہ گیند بیٹ پر آئے۔میں نے نئی چیز کرنے کی کوشش نہیں کی، بنیادی چیزوں پر کام کیا، ریورس سویپ کھیلنا پریکٹس کا حصہ ہے۔با ٹیم کو بننے میں وقت لگتا ہے، لاہور قلندرز کو بننے میں پانچ چھ برس لگ گئے، اب ہماری ٹیم متوازن ہے، ہمارے بہت زیادہ چانسز ہیں۔فخر زمان کا ماننا ہے کہ پاکستان کے کھلاڑی بھی پی ایس ایل میں اچھا پرفارم کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button