امریکہ : درست آرڈر نہ ملنے پر شہری نے ہوٹل کے ملازم کو گولی مار دی

امریکہ میں ایک واقعہ پیش آیا جہاں صحیح آرڈر نہ ملنے پر شہری نے ہوٹل کے ملازم کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کو امریکی ریاست میساچوسیٹس کے ایک ریسٹورنٹ میں مطلوبہ آرڈر نہ ملنے پر شہری نے غصے میں آکر ہوٹل کے 16 سالہ ملازم پر گولی چلادی۔ ریسٹورنٹ میں صارف نے بڑے سائز کی ڈرنک(مشروب) آرڈر کی لیکن ملازم نے اسے چھوٹی ڈرنک لاکر دی، غلط آرڈر ملنے پر شہری نے پہلے بحث کی اور پھر پستول نکالی اور گولی مار کر ملازم کو زخمی کردیا اور خود فرار ہوگیا۔
گولی ملازم کے کندھے پر لگی، ملازم کو فوراً ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اب وہ خطرے سے باہر ہے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوراً جائے وقوعہ پر پہنچی اور تفتیش کے لیے ریسٹورنٹ کو کئی گھنٹے کے لیے بند کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی تلاش جاری ہے جلد اسے گرفتار کرلیا جائے گا۔