بین الاقوامیشوبز

کوئی ہندو مسلم کے خلاف نہیں بولے گا ، میں خود مسلمان ہوں‘، راکھی نے صحافیوں کو جھاڑ دیا

ممبئی (آن لائن) بالی وڈ ڈانسر و اداکارہ راکھی ساونت نے بھارتی صحافیوں کو مسلمانوں کیخلاف بولنے سے روک دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق راکھی ساونت نے شوہر عادل درانی پر الزام لگایا تھا کہ وہ بتائے بغیر مجھ پر حملہ کرکے فلیٹ سے پیسے اور زیورات لے گیا تھا جس کے بعد پولیس نے راکھی کے شوہر عادل درانی کو گرفتار کر لیا ہے۔اب سوشل میڈیا پر راکھی کی بھارتی صحافیوں سے گفتگو کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ میں خود مسلمان ہوں اور میں نے اسلام قبول کیا ہے، کوئی ہندو مسلم کیخلاف نہیں بولے گا۔دوسری جانب راکھی کا کہنا تھا میں مرتے دم تک عادل کو چاہتی رہوں گی لیکن معاف نہیں کروں گی، میں نے ہمیشہ عادل کو آخری نوالہ کھلایا ہے، یہ سوچ کر کہ ہوسکتا ہے یہ میرا آخری نوالہ ہو، دشمن بھی گھر ااتا ہے تو اس کو آخری نوالہ کھلایا جاتا ہے یہ تو پھر بھی میرا شوہر تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button