پاکستانتازہ ترینکاروبار

روپے کی قدرمیں اضافہ،ڈالر لمبی اڑان کےبعد 5روپے سستاہو گیا

آج صبح کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی ڈالر مزید سستا ہونے لگا۔انٹر بینک میں ڈالر 4 روپے 83 پیسے سستا ہونے کے بعد 268 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 273 روپے 33 پیسے پر بند ہوا تھا۔
رواں ہفتے انٹر بینک میں ڈالر 8 روپے 7 پیسے سستا ہوا ہے۔اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے سستا ہونے کے بعد 274 روپے کا ہو گیا ہے۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 279 روپے کا ہو گیا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 488 پوائنٹس کے اضافے سے 42ہزار 192 پر آ گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button