
پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کا ترانہ ریلیز ہونے سے پہلے ہی مداحوں نے اپنے تاثرات کا اظہار کرنا شروع کردیا ہے۔
پی ایس ایل کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ترانہ گانے والوں کے نام سامنے آگئے جس کے بعد مداحوں نے اس پر اپنا ردعمل دینا شروع کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس مرتبہ پی ایس ایل ترانے میں شائے گل، فارس شافی، عاصم اظہر اور عبداللہ صدیقی اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔
Shae Gill ✅
Faris Shafi ✅
Asim Azhar ✅
Abdullah Siddiqui ✅How excited are you for the #HBLPSL8 anthem❓#SabSitarayHumaray pic.twitter.com/4DrG5MsLtE
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 7, 2023
اس کے علاوہ گلوکاروں نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر مداحوں کو اس حوالے سے آگاہ کیا۔ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا آفیشل سانگ اگلے 2 دن میں ریلیزہونے کا امکان ہے۔
واضع رہے کہ پی ایس ایل کے میچز کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق 13 فروری کو پہلا میچ ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان ملتان میں کھیلا جائے گا۔