ترک فوٹو گرافر نے اپنے آرٹ سےلوگوں کوحیران کر دیا

ترکیہ اور گرد و نواع کے خطے میں آنے والے قیامت خیز زلزلے کے بعد ایسی ہی تصاویروں پر مشتمل ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ترک فوٹو گرافر نے اپنے آرٹ سے ایک ہی دنیا کے دو مختلف چہرے دکھا دیے، اس ویڈیو کو دیکھنے والے گہری سوچ میں ڈوب جاتے ہیں۔
مذکورہ ویڈیو کو زویا نامی ٹوئٹر صارف نے شیئر کرتے ہوئے ترکیہ اور دیگر علاقوں میں آنے والے زلزلے کے متاثرین کے لئے دعا کی درخواست کی ہے۔
There are many worlds around us. We just need to pause and think. Here’s photographer Ugur Gallenkus’ brilliant work showing two different worlds in a single frame. #Peace #Humanity #BBTitans #Turkey #earthquake #PrayForTurkey #Turkiye #HelpTurkey #BBTitansXJameson #deprem pic.twitter.com/4BSIUvi0eR
— Zoya (@Zoyakha83110301) February 8, 2023
اس ویڈیو میں جن تصاویر کو دکھایا ہے وہ ترکیہ سے تعلق رکھنے والے ڈجیٹل کولاج آرٹسٹ عُغر گلین کُش Ugur Gallenkus کی ہیں۔
عُغر گلین کُش نے اپنی تصویری سیریز ’ Parallel Event‘ میں دنیا کے دو مختلف رنگ و روپ کو دکھانے کی کوشش کی ہے۔
واضح رہے کہ عالمی شہرت یافتہ آرٹسٹ اپنے کولاجز کے ذریعے مغربی مراعات یافتہ اور مشرق وسطیٰ کے مظلوموں خاص طور سے بچوں کے درمیان بڑھتی ہوئی عالمی تقسیم کو دیانتداری کے ساتھ پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے بچوں کے عالمی دن کے موقع پر بچوں کی تصاویر پر مشتمل ’ Parallel Universes of Children‘ نامی کتاب شائع کی جس میں مغرب اور مشرق وسطیٰ کے بچوں کی متضاد حقیقتوں کو ایک ہی فریم میں پیش کیا ہے۔