پاکستانتازہ ترینسائنس و ٹیکنالوجی

پی ٹی اے نے وکی پیڈیا پرلگائی پابندی ہٹالی گئی

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے دنیا بھر میں آن لائن انسائیکلو پیڈیا سروس کے حوالے مشہور ویب سائٹ وکی پیڈیا کی سروسز کو ملک بھرمیں بحال کردیا ہے۔
میڈیا کے مطابق گزشتہ روز وزیراعظم شہبازشریف نے وکی پیڈیا کو بحال کرنے کی ہدایت کی تھی۔تا ہم اب پاکستان میں پی ٹی اے نے وکی پیڈیا پر لگائی گئی پابندی ہٹا دی ہے۔
وزیراعظم نے وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق کی سربراہی میں5 رکنی کمیٹی بھی قائم کردی ہے،کمیٹی اس معاملے پر ایک ہفتے میں وفاقی کابینہ کو سفارشات پیش کرےگی۔
خیال رہے کہ 4 فروری کو وکی پیڈیا کو توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر پاکستان میں بلاک کر دیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button