کھیل

شادی کے بعد پیس کم ہوتی ہے یا بڑھتی ہے دیکھنا پڑے گا،عماد وسیم

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کی شادی کے بعد پیس کم ہوتی ہے یا بڑھتی ہے دیکھنا پڑے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے عماد وسیم نے کہا کہ شادی کے بعد وہ گراؤنڈ میں ہنستے مسکراتے بھی رہیں گے یا نہیں یہ بھی دیکھنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ حال ہی میں جن کرکٹرز کی شادی ہوئی ان سے گراؤنڈ میں خوب ہنسی مذاق ہو گی۔


عماد وسیم کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کا شمار دنیا کی بہترین لیگ میں ہوتا ہے،11 مہینے پی ایس ایل کی تیاری اور اس کا انتظار کررہے ہوتے ہیں، پی ایس ایل میں کوالٹی آف کرکٹ بڑھتی جا رہی ہے۔ کراچی کنگز کے کپتان نے مزید کہا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ اچھے ملکی کھلاڑی بھی آ رہے ہیں، اس بار کراچی کنگز میں کئی میچ ونر موجود ہیں، اولین ترجیح پلے آف میں پہنچنا ہے۔ ان کا یہ کہنا ہے کہ اس سال ساری ٹیمیں برابر کی ہیں، کوئی بھی ٹیم چیمپئن بن سکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button