پرویز مشرف کے انتقال پر شوبز شخصیات غمگین، دعائے مغفرت

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات نےسابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔گلوکار و سماجی کارکن شہزاد رائے نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پرویز مشرف کے انتقال پر تعزیتی پیغام شیئر کیا ہے۔اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں سابق صدر کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں صدر مشرف کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔اداکارہ ماورا حسین نے اپنی انسٹا اسٹوری پر پرویز مشرف کے انتقال کی خبر پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔اُنہوں نے سابق صدر کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا کرے، آمین۔اداکار فرحان سعید نے بھی اپنی انسٹا سٹوری پر سابق صدر پرویز مشرف کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔اداکارہ ایمن خان اور منال خان نے بھی اپنی انسٹا اسٹوریز پر پرویز مشرف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔