پاکستان

میرے ہاتھ، آنکھیں باندھ دی گئیں اور مجھے ساری رات سونے نہیں دیا،شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میری آنکھیں اور ہاتھ باندھے گئے، مجھے رات بھر سونے نہیں دیا گیا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مجھے کہا جارہا ہے عمران خان نا اہل ہو جائیں گے، میں نے کہا میں عمران خان کےساتھ چٹان کی طرح کھڑارہوں گا۔

اس سے پہلے شیخ رشید نے عدالت میں بیان دیا کہ مجھ سے پوچھا گیا کہ ایک دن میں آٹھ ملین فالوورز کیسے ہوگئے، میں عوام کو کہوں گا کہ میرے ٹویٹر پر دوگنے فالوورز کردیں۔

انہوں نے کہا کہ پوچھتے ہیں کیا عمران خان کے ساتھ الیکشن مہم چلاؤ گے، میں نے کہا ہاں میں عمران خان کے ساتھ ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button