
لاہور(سپورٹس ڈیسک ) پاکستان کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل کرنے والے طیب طاہر کا کہنا ہے کہ بابراعظم میرے فیورٹ کرکٹر ہیں
لیکن اپنی الگ پہنچان بنانا چاہتا ہوں۔سرائے عالمگیر سے قومی ٹیم تک کا سفر طے کرنے والے طیب طاہر ایسے کرکٹر ہیں جنہوں نے ایم ایس سی سپورٹس سائنسز کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے.
ان کا کہنا ہے کہ پڑھائی سے ذہنی پختگی اور خود اعتمادی میں اضافہ ہوتا ہے، یہ تاثر درست نہیں کہ ایک کھلاڑی کےپاس تعلیم حاصل کرنے کے لیے وقت نہیں ہوتا۔