پاکستانشوبز

شیرمیاندادخان کارجب کاخصوصی قصیدہ ’علی کی ولادت ہو سب کو مبارک‘ریلیزکردیاگیا

مانگا منڈی(آن لائن)بین الاقوامی شہرت یافتہ قوال و موسیقار استاد شیرمیاندادخاں کا ماہ رجب کے حوالے سے تیار کیاگیا خصوصی قصیدہ ’’علی کی ولادت ہو سب کو مبارک‘‘ ریلیز کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اس خصوصی قصیدے کو گذشتہ روزتھر پروڈکشن نے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل و دیگر سوشل سائیٹس پر ریلیز کیاہے۔اس قصیدے کی شاعری وکمپوزیشن استاد شیرمیاندادخان کی اپنی ہے جبکہ اس کا میوزک رنکوعلی واجد نے ترتیب دیاہے اس گانے کی ویڈیوڈائریکشن کاشف احسان کی ہیں ڈی اوپی محمد موسیٰ اور ایڈیٹر فراز علی ہیں۔ایک ملاقات کے دوران شیرمیاندادخان نے بتایاکہ انہوں نے یہ قصیدہ ماہ رجب کے حوالے سے خصوصی طورپر تیار کیاہے جو بہت زیادہ پسندکیاجارہاہے۔شیرمیاندادخان کا مذید کہناتھا کہ ان دنوں وہ اپنے قوالی اور گانوں کے پراجیکٹ میں بھی مصروف ہیں جو وقتافوقتا ریلیز کردئیے جائینگے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button