پاکستانتازہ ترینسیاست

شیخ رشید کا الکوحل ایگزامینیشن ٹیسٹ کرانے سے انکار

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے الکوحل ایگزامینیشن کے لیے یورین سیمپل دینے سے انکار کر دیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس شیخ رشید کو الکوحل ایگزامینیشن ٹیسٹ کے لیے پولی کلینک اسپتال لائی مگر شیخ رشید نے الکوحل ایگزامینیشن ٹیسٹ کرانے سے انکار کر دیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ شیخ رشید نے الکوحل ایگزامینیشن ٹیسٹ کے لیے یورین سیمپل دینے سے انکار کیا لیکن شیخ رشید نے الکوحل ٹیسٹ کے لیے ڈاکٹرز کو بلڈ سیمپل لینے دیا۔ڈاکٹر کے مطابق شیخ رشید احمد چاق و چوبند اور مکمل ہوش و ہواس میں تھے، شیخ رشید احمد نے ای سی جی کرانے سے انکار کیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پولی کلینک اسپتال میں شیخ رشید احمد کا کوئی اور ٹیسٹ نہیں کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button