پاکستانسیاست

وفاقی وزیر داخلہ کی پولیس لائنز پشاور کی مسجد میں دھماکے کی شدید مذمت

اسلام آباد (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پولیس لائنز پشاور کی مسجد میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نمازیوں پر دہشتگرد حملہ ایک سفاکانہ اور بزدلانہ فعل ہے،پشاور پولیس لائنز مسجد واقعہ کی تمام پہلوں سیتحقیقات کی جارہی ہیں۔ پیر کو وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ نمازیوں پر دہشتگرد حملے کی جتنی زیادہ مذمت کی جائے اتنی کم ہے۔وفاقی ادارے خیبر پختونخواہ حکومت کی مکمل معاونت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد انسانیت اور اسلام کے دشمن ہیں،پوری قوم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عظیم قربانیاں دی ہیں ، اپنے شہداکو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کو شکست فاش دیں گے، ملک دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔وزیر داخلہ نے شہدا کے درجات کی بلندی، اہلخانہ کے لئے صبر اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button