
پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار فلک شبیر نے انکشاف کیا ہے کہ میوزک اندسٹری میں قدم رکھنے سے قبل گلوکار عاطف اسلم نے ان کے کاروبار میں ان کی بہت مدد کی ہے۔گلوکار فلک شبیر نے اہلیہ سارہ خان کے ہمراہ اسٹریمنگ پلیٹ فارم ’اردو فلکس‘ کے پروگرام دی مرزا ملک شو میں بطور مہمان شرکت کی۔شو میزبان، قومی کھلاڑی اور سابق کپتان شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے دوران شو فلک شبیر سے سوال کیا کہ انہیں عاطف اسلم کا کون سا گانا پسند ہے؟جس پر فلک سے پہلے سارہ نے فوراً جواب دیا کہ ’عادت‘، بعد ازاں فلک شبیر نے اس گانے کی پسندیدگی کی وجہ بتاتے ہوئے بتایا کہ وہ گلوکار بننے سے قبل ایک چھوٹی سی دکان میں گِٹار بیچنے کا کاروبار کیا کرتے تھے۔