پاکستانشوبز

فراڈیوں نے فضا علی کے کانسرٹ کے نام پر لوگوں کو لوٹ لیا

لاہور(شوبز ڈیسک )اداکارہ و گلوکارہ فضا علی اور گلوکار ساحر علی بگا کے کانسرٹ کے نام پر فراڈیوں نے عوام کو چونا لگا دیا۔
فضا علی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اطلاع دی کہ ناصرف مداحوں بلکہ ان کے اور ساحر علی بگا کے ساتھ پیزمین نامی کمپنی نے فراڈ کیا ہے۔اداکارہ نے بتایا کہ 28 جنوری کو انہیں اور ساحر کو ایک کانسرٹ کے لیے مدعو کیا گیا جو کہ بہاولپور کے نور محل میں ہونا تھا۔انہوں نے بتایا کہ اس کانسرٹ کے لیے ساحر اور فضا کا نام استعمال کر کے ایڈوانس میں ٹکٹس فروخت کیے گئے لیکن دونوں کو کانسرٹ کا معاوضہ ادا نہیں کیا گیا اور نہ ہی کمپنی نے یہ بتایا کہ انہیں بہاولپور کب آنا ہے اور کیسے آنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button