بین الاقوامیپاکستانشوبز

امرائو جان ادا:رانی،ریکھا اور ایشوریا رائے کے بعد اب سجل علی

لاہور(شوبز ڈیسک )امریکی انٹرٹینمنٹ میگزین کے مطابق ادب کے ناول امرائو جان ادا پر مبنی سیریز کو ابوظہبی کی سیلبریٹی مینجمنٹ ایجنسی پروڈیوس کررہی ہے۔ جس میں امراو جان ادا کا کردار سجل علی ادا کریں گی۔
امرائو جان ادا کے کلاسیکل کردار کو نبھائیں گی پاکستان کی نامور اور مقبول اداکارہ سجل علی ۔ سجل علی نے حال ہی میں شیکھر کپور کی ہدایات میں بننے والی ایک انٹرنیشنل فلم واٹس لوو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ میں بھی مرکزی کردار ادا کر چکی ہیں۔ اس فلم کی دنیا کے مختلف ممالک میں نمائش کے لئے پیش کر دیا گیا تاہم پاکستان میں جمائمہ گولڈ اسمتھ اور سجل کی انٹرنیشنل فلم مارچ کے مہینے میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے ۔یاد رہے پاکستان میں امرائو جان ادا کے ناول پر مبنی کردار کو 1972 میں اداکارہ رانی نے ادا کیا ۔ اس فلم کی ہدایت ان کے ہی شوہر حسن طارق نے دی۔کچھ ہی عرصے بعد یعنی 1981 میں بالی وڈ میں امرائو جان ادا کے اس کردار کو ریکھا نے ادا کیا ۔ یہ فلم بھی بالی وڈ کی مقبول ترین فلموں میں شمار ہوئی ۔2006 میں بالی وڈ بیوٹی ایشوریا رائے نے امرائو جان ادا کا کردار ادا کیا اس فلم میں ان کے ساتھ ابھیشیک بھچن نے اسکرین شیئر کی۔1958 میں دو بھارتی فلمیں بھی اس سے متاثر ہو کر بنائی گئیں تھیں، جن میں ایس ایم یوسف کی مہندی اور زندگی یا طوفان فلم شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button