بین الاقوامیدلچسپ و حیرت انگیز

11 افراد کے قاتل سے گن چیھننے والا 26 سالہ نوجوان امریکا کا ہیروبن گیا

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں حملہ آور سے گن چھیننے والے 26 سالہ نوجوان نے زندگی میں کبھی اصلی بندوق نہیں دیکھی تھی۔

26سالہ برینڈن کوامریکا بھر میں سراہا جارہا ہے کیونکہ اس نے 11 افراد کو گولیاں مارنے والے حملہ آور سے گن چھین لی تھی ۔ نیویارک ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے برینڈن کا کہنا تھا کہ "میرا دل ڈوب گیا، میں جانتا تھا کہ میں مرنے والا ہوں لیکن میں نے اس سے گن چھین لی

پولیس کے مطابق، بندوق بردار، جس کی شناخت 72 سالہ ہو کین ٹران کے نام سے ہوئی، بعد میں ایک وین میں خود کو گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا۔

جس کے 30 منٹ بعد، مسلح حملہ آور ہوکین قریبی قصبے الحمبرا میں لائی لائی بال روم اینڈ اسٹوڈیو پہنچا جہاں اس کا سامنا برینڈن سے ہوا۔ برینڈن نے انتہائی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس سے گن چھین لی اور ایک بڑے سانحے کو ٹال دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button