تازہ ترین

گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے نگران کابینہ سے حلف لے لیا

گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے نگران کابینہ سے حلف اُٹھا لیا۔ گورنر کی منظوری کے بعد محکمہ ایڈمنسٹریشن نے 15 رکنی کابینہ تشکیل دی۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق عبدالحلیم قصوریہ، سید مسعود شاہ، حامد شاہ، ساول نذیر ایڈووکیٹ کو نگران کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔

بخت نواز، فضل الہٰی، عدنان جلیل، شفیع اللہ خان، شاہد خان خٹک، حاجی غفران، خوشدل خان ملک، تاج محمد آفریدی، محمدعلی شاہ، حسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر اور منظور خان آفریدی بھی نگران کابینہ میں شامل ہیں۔

کابینہ کی جانب سے آج گورنر ہاؤس میں حلف لیا گیا۔ نگران وزیراعلیٰ اعظم خان اور گورنر غلام علی کے درمیان طویل ملاقات کے بعد کابینہ پر اتفاق کیا گیا تھا تاہم خیبر پختونخوا نگران کابینہ کی تشکیل پر سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے مشاورت نہیں کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button