
معروف ٹی وی میزبان مرحوم عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ پر شوہر کی نازیبا ویڈیوز لیک کرنے کے معاملے پر فرد جرم عائد کردی گئی۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمہ پرعامرلیاقت کی نازیبا وڈیوزوائرل کرنےکاالزام ہے اور وہ عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔
میڈیا کا کہنا ہے کہ ملزمہ دانیہ شاہ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش ہوئیں جہاں عدالت کی جانب سے فرد جرم عائد کیے جانے پر انہوں نے صحت جرم سے انکار کردیا۔
ملزمہ کے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے کیس کے گواہوں کو 2 فروری کو طلب کرلیا۔