پاکستان
کوئٹہ :گیس لیکج کے باعث گھر میں دھماکہ، 4 بچوں سمیت 9افراد جاں بحق

کوئٹہ میں 24گھنٹے کے دوران گیس لیکج کے باعث دھماکے اور دم گھٹنے سے 4 بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کاکہناہے کہ کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد بادیزئی ٹاﺅن میں گیس لیکج سے دھماکا ہوا ہے، گیس لیکج دھماکے سے 4 بچے جاں بحق اور2 خواتین زخمی ہو گئیں،زخمی خواتین بی ایم سی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
ریسکیو ذرائع کاکہناہے کہ 24 گھنٹے کے دوران 9 افراد گیس لیکج اوردم گھٹنے سے جاں بحق ہوئے ۔