شوبز

کنگنا رناوت کا 2 سال سے معطل ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال

اپنے بیانات کے باعث تنازعات کے دباؤ میں رہنے والی بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کا تقریباً 2 سال سے معطل ٹوئٹر اکاؤنٹ اب بحال ہو گیا ہے۔

مئی 2021 کے آغاز پر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے کنگناکا اکاؤنٹ ٹوئٹر کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی وجہ سے بند کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ کنگنا نے مغربی بنگال میں ریکارڈ ساز جیت حاصل کرنے والی ترنمول کانگریس کی رہنما ممتا بینرجی کے خلاف یکے بعد دیگرے کئی ٹوئٹس کی تھیں جس کی وجہ سے اداکارہ کا اکاؤنٹ معطل کیا گیا۔

سب سے پہلے اداکارہ نے تمام مداحوں کو بتایا کہ ان کا اکاؤنٹ بحال کردیا گیا ہے اور انہیں ٹوئٹر پر واپس آکر کافی خو شی ہو رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button