بین الاقوامیپاکستان

مسافرکےقبضہ سےبینکاک ایئرپورٹ پرنشہ آور گولیاں برآمد

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے تھائی لینڈ گئے مسافر کے قبضہ سے بینکاک ایئر پورٹ پر 79200 نشہ آور گولیاں پکڑی گئیں۔مسافر انور انصاری 19 جنوری کو کراچی ایئر پورٹ سے تھائی لینڈ ایئر کی پرواز سے روانہ ہوا، 20 جنوری کی صبح سوورنا بھومی بین الاقوامی ایئرپورٹ بینکاک پر عملے نے مسافر کے سامان کی چیکنگ کے دوران ممنوع چیز کی نشاندہی کی، ملزم کے پاس موجود سامان سے 79200 نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں، جس پر مسافر کو حراست میں لیا گیا۔
تھائی حکام کے مطابق گولیوں کے کیمیکل ایگزامن رپورٹ کے بعد مسافر پر نشہ اسمگل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے اور اسے گرفتار کر لیا گیا ہے، برآمد کی گئیں گولیوں میں 40800 ڈائی زیپم اور 23,800 زولپیڈیم ٹراٹریٹ شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button