
معروف مذہبی اسکالر اور عالم دین مولانا طارق جمیل نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں مولانا طارق جمیل نےکہا کہ سویڈن میں قرآن مجید نذرِ آتش کیے جانے کا واقعہ انتہائی قابلِ مذمت ہے آزادی اظہار کی آڑ میں وقتاً فوقتاً اس قسم کے گستاخانہ اقدامات کسی صورت بھی قابلِ قبول نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام مسلم ممالک یکجا ہو کر اس واقعے کو عالمی سطح پر اٹھائیں اور ان کے سدِ باب کے لیے بھرپور اقدامات کریں۔
سویڈن میں قرآن مجید نذرِ آتش کیے جانے کا واقعہ انتہائی قابلِ مذمت ہے. آزادی اظہار کی آڑ میں وقتاً فوقتاً اس قسم کے گستاخانہ اقدامات کسی صورت بھی قابلِ قبول نہیں. ضروری ہے کہ تمام مسلم ممالک یکجا ہو کر اس واقعے کو عالمی سطح پر اٹھائیں اور ان کے سدِ باب کے لیے بھرپور اقدامات کریں.
— Tariq Jamil (@TariqJamilOFCL) January 23, 2023
واضح رہے کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک میں شدید احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ قرآن پاک کی بے حرمتی افسوس کن اور مسلمانوں کے دل گو لیوں سے چھلی کر نے کے مترادف ہے۔