Uncategorized
فواد چوہدری کو ڈیڑھ بجے عدالت پیش کرنے کی ہدایت،لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ نے رات گئے گرفتار ہونے والے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو ڈیڑھ بجے پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں فواد چوہدری کی بازیابی کے لیے درخواست دائر کی گئی۔
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کی بازیابی کے لیے درخواست سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے انہیں ڈیڑھ بجے پیش کرنے کی ہدایت کی۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے درخواست سماعت کے لیے جسٹس طارق سلیم شیخ کو بھجوا دی ہے۔ جسٹس طارق سلیم شیخ کچھ دیر بعد کیس کی سماعت کریں گے۔