پاکستان

فرخ حبیب فواد چوہدری کو لے جانے والی گاڑی کے سامنے آگئےاور کہا گاڑی میرے اوپر سے جائے گی

فرخ حبیب نے لاہور ٹول پلازہ پر فواد چوہدری کو لے جانے والی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی جس پر فرخ حبیب اور پولیس اہلکاروں کی تلخ کلامی بھی ہوئی۔

فرخ حبیب پولیس اہلکاروں کو مسلسل بولتے رہے کہ فواد چوہدری کو لاہور ہائیکورٹ بلارہی ہے، ہم عدالتی احکامات کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے۔

لاہور ٹول پلازہ پر فرخ حبیب سکیورٹی اداروں کی گاڑیوں کے سامنے آگئے اور کہا کہ گاڑی میرے اوپر سے جائے گی۔

فرخ حبیب نے ٹوئٹر پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ کالا شاہ کاکو روک کر بھی پولیس کو دہائی دی ہے اس کے باوجود عدالتی احکامات نظر انداز کردیے اور ہمارے اوپر فائر بھی کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button