پاکستانتازہ ترینسیاست

عمران خان کا حبا فواد چوہدری کو فون

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے فواد چوہدری کی گرفتاری پر ان کی اہلیہ حبا فوادچوہدری کو فون کیا ہے۔عمران خان نے فواد چوہدری کی اہلیہ سے ان کے شوہر کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔عمران خان نے فواد چوہدری کے اہلِ خانہ سے مکمل یکجہتی کا اظہار بھی کیا ہے۔
چیئرمین (پی ٹی آئی) کا مزید کہنا تھا کہ فواد چوہدری تحریک انصاف کے ہراول دستے کے کارکن ہیں۔ فواد کی گرفتاری کے بعد کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی نہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو لاہور سے اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button